زید عالم انڈر19ٹیم میں شامل

لاہور:قومی انڈر19 ٹیم میں شامل زید عالم باصلاحیت بلے باز ہے۔ زید عالم کے والد عالم خان ٹی اسٹال کے مالک ہیںجو ان کا ذریعہ معاش بھی ہے اور انہوں نے اس ٹی اسٹال سے 13 بچوں کی کفالت کی جن میں زید عالم نے قومی انڈر 19 ٹیم میں جگہ بنائی۔آئی سی سی کی جانب سے انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد کیلئے قومی ٹیم میں شامل ہونے والا زید عالم باصلاحیت بلے باز ہے، وہ اپنے والد کے ٹی اسٹال پر انکا ہاتھ بٹانے کیلئے کام بھی کرتا ہے ۔اس کے والد عالم خان کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹے پر ناز ہے، ان کے پاس نہ اتنا پیسہ تھا اور نہ ہی انہوں نے کبھی یہ سوچاتھا کہ زید قومی ٹیم میں جائے گا۔عالم خان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور اپنی محنت سے زید آگے گیا، وہ اپنے استادوں کی قدر کرتا ہے ،اس نے والدین کو کبھی پریشان نہیں کیا۔زید عالم اسکول اور کلب کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچا، اس کو اپنے والد پر فخر ہے کہ وہ انتہائی محنتی انسان ہیں۔زید عالم نے کہا کہ موقع ملا تو بھرپور پرفارمنس دوں گا اور پاکستانی ٹیم کو چیمپیئن بننے میں مدد کروں گا۔زید عالم قومی ٹیم میں جگہ بنانے کےلئے بھی کوشاں اور پر امید ہے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.