ورلڈ الیون کے ہاکی پلیئر دوسرے میچ کے لیے لاہور پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا

لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی کیلئے میدان سج گیا، ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا کہنا ہےکہ پاکستان ہاکی کا گھر ہے اور یہ کھیل یہاں کے عوام کے دلوں میں بستا ہے۔

ورلڈ الیون کے ہاکی پلیئر دوسرے میچ کے لیے لاہور پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اس موقع پر ورلڈ الیون کے پلیئر روڈرک کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کا گھر ہے، یہاں اس کھیل کو دوبارہ بحال کرنے آئے ہیں۔کپتان ورلڈ الیون نے کہا کہ ہاکی کا کھیل پاکستانی عوام کے دل میں بستا ہے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا میچ آج لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.