عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کا سال میں دو بار چاروں گرینڈ سلم ایونٹس جیتنے کا خواب چکنا چور

کروشیا کے چھٹے سیڈ مارین سلچ نے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کا سال میں دو بار چاروں گرینڈ سلم ایونٹس جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔

ہپ انجری کے سبب تکلیف سے کراہتے ہوئے اسپینش اسٹار نڈال فیصلہ کن سیٹ میں ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں منگل کو کوارٹر فائنل میں نڈال اور کروشین کھلاڑی مارین سلچ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا۔

نڈال نے پہلا سیٹ جیتا جبکہ سلچ نے اگلا سیٹ جیت کرمقابلہ برابر کردیا،وہ تیسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر نڈال سے کامیاب رہے اور چوتھے سیٹ کے دوران نڈال درد میں مبتلا ہوئے انہیں طبی امداد بھی لینا پڑی اور سیٹ کا نتیجہ سے ان کے خلاف گیااور مقابلہ پھر 2-2 سے برابر تھاتاہم پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں سلچ کو برتری حاصل تھی کہ نڈال دستبردار ہو گئے۔

ایک اور کوارٹر فائنل میں برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمنڈ نے گریگور دمترف کو اپ سیٹ شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

خواتین ایونٹ میں فیورٹ کیرولین وزنیاکی کو اسپینش حریف کارلا سوریز نوارو نے زبردست چیلنج دیا، لیکن کیرولین نے پہلا سیٹ ارنے کے بعد کمر باندھی اور اگلے دونوں سیٹ اپنے نام کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسری جانب بیلجیم کی عالی نمبر 37 الیزی مرٹینس نے فورتھ سیڈ یوکرین کی الینا سیوتلینا کو اسٹریٹ سیٹ میں مات دے کر لاسٹ فور میں جگہ بنالی۔

ادھر پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق کا سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ایونٹ آسٹریلین اوپن میں سفر ختم ہوگیا۔

ڈبلز کوارٹر فائنل میں پاکستانی اسٹار اور ان کے پولش ساتھی مارسین میٹکووسکی کو امریکی برائن برادرز کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں شکست ہوئی۔

یاد رہے کہ اعصام اور ان کے پارٹنر کو پری کوارٹر فائنل میں واک اوور ملا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.