Latest news

ورلڈ کپ 2019، آج پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے

لندن : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ آج دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا اور یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے نہایت اہم ہے تاہم پاکستان کو کامیابی کی صورت میں بڑے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ 2019 کے پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے تاہم آج کے میچ میں کامیابی سے سیدھی دوسرے نمبر پر آ جائے گی جبکہ آسٹریلیا اس وقت چوتھے نمبر پر ہے ۔تاہم یہاں پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بھی افسوسناک خبر یہ بھی ہے کہ آج کے میچ میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں ۔ پاکستان نے اب تک دو میچز کھیلے میں جبکہ ایک منسوخ ہو گیاہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.