Latest news

ورلڈ کپ 2019، فائنل میں نہ جانے والی ٹیموں کو لاکھوں ڈالرز ملے، پاکستان کو کتنے ملے، پڑھیے

لندن : ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو چالیس لاکھ ڈالرزجبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم بیس لاکھ ڈالرزکی حقدار ہوگی۔ سیمی فائنل ہارنے والی بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو8,8لاکھ ڈالرز جبکہ ہر ٹیم کولیگ میچ جیتنے پرچالیس ہزارڈالرزملے ہیں ۔ پاکستان ٹیم نے پانچ گروپ میچوں میں کامیابی حاصل کی اس لئے پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔پاکستان سمیت چھ ٹیموں نے لیگ مرحلے کے بعد واپسی کا ٹکٹ کٹوایا ہے۔ان ٹیموں کو مزید ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے۔پاکستان ٹیم کو ٹورنامنٹ سے ہونے والی آمدنی کا الگ سے شیئر ملے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.