Daily Taqat

ویمن کرکٹر جویریہ نے مسلسل تین سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور :  کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹر جویریہ نے پشاور میں جاری کرکٹ لیگ کے دوران فاٹا کی جانب سے کھیلتے ہوئے مسلسل تین سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ جاری ہے جس میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ کے رہی ہیں ۔کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹر جویریہ فاٹا کی نمائندگی کررہی ہیں ۔فاٹا ٹیم کی کپتان جویریہ نے مسلسل تین میچوں میں سنچری اسکور کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ جویریہ نے کراچی کے خلاف 117، پنڈی کے خلاف 101 اور کوئٹہ کے خلاف 112 رنز بنائے اور تینوں میچوںناقابل شکست اننگز کھیلیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کھلاڑی نے کہا کہ مسلسل تین سنچریاں بنانے پر انتہائی خوش ہوں اور یہ میرے کوچز کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیگ سے قبل کراچی میں لگے کیمپ میں خوب محنت کی اور اس جس سے ان کی بیٹنگ میں نکھار آیا اوراسی کی بدولت یہ اعزاز حاصل کرسکی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »