کیوں نہ نجم سیٹھی کی تعیناتی پرازخودنوٹس لے لیں،چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کوہاٹ کرکٹ کلب کی غیر فعالیت سے متعلق پی سی بی کی اپیل واپس لینے کی بنیا د پر خارج کردی۔چیف جسٹس میا ں ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کیوں نہ نجم سیٹھی کی تعیناتی پر ازخود نوٹس لے لیں ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے دلائل میں کہا عدالت کے 2014کے فیصلے سے پی سی بی میں بہت بہتری آئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ چھوڑیں رضوی صاحب یہ باتیں آپکے گلے پڑ جائیں گی، بعد میں نجم سیٹھی کو بلواسطہ بورڈ میں لگا دیا گیا، سکروٹنی کا وقت شام پانچ بجے تک تھا تو پی سی بی نے بارہ بجے ہی کیوں فیصلہ سنا دیا ، بعد میں نجم سیٹھی کو بلواسطہ بورڈ میں لگا دیا گیا،کیوں نہ نجم سیٹھی کی تعیناتی پر ازخودنوٹس لے لیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.