مصباح الحق کو کلین بولڈ کرنے کے بعد جشن کیوں نہ منایا، آفریدی

پی ایس ایل کے میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگیوں کے ساتھ ساتھ کئی کھلاڑیوں کی جانب سے سپورٹس مین سپرٹ اور سینئر کرکٹرز کو عزت و حترام کا بھی عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ کل کے میچ میں بھی ایسا ہی ایک منظر دیکھنے کو ملاہے جب شاہد آفریدی نے مصباح الحق کو کلین بولڈ کیا ۔ لیکن پھر انھوںنے اپنے روایتی انداز میں

جشن منانے کے انداز کو موقوف کردیا اور ایسا صرف ایک سینئر کرکٹر کے احترام کے باعث ہوا۔ اسی طرح شاہین آفریدی نے بھی شاہد آفریدی کا چھکا کھانے کے بعد اگلی ہی گیند ہی گیند پر انھیں کلین بولڈ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرنے کا ارادہ منسوخ کر دیا تھا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سپورٹس مین سپرٹ کھیل کی اصل خوبصورتی ہے کیونکہ یہی باتیں لمبے عرصے تک یاد رہتی ہیں ۔چھکوں اور وکٹوں کو لوگ جلدی بھول جاتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.