تھرمیں کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان کنویں میں جاگرا، دم توڑ گیا

عمرکوٹ: تھر کے گاؤں میڑاسری کےنزد یک موڑاسیو میں نوجوان مشتاق ولد کریم داد کرکٹ کھیلتے ہوئے اچانک کنویں میں گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کےمطابق شام گئے تھر کے گاؤں میڑاسری میں گاؤں کے بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس دوران مشتاق کھیلتے ہوئے گیند پکڑنے کی کوشش میں اچانک کنویں میں گر کر فوت ہوگیا مشتاق کی عمر چودہ سال اور ساتویں کلاس کا طالب علم تھا مشتاق کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ تھر کے اکثر وبیشتر گاؤں گوٹھوں میں بچوں کے لیے کوئی کھیل کے میدان نہیں ہے جس کے باعث بچے گھروں کے باہر اور چھوٹے میدانوں میں کرکٹ وغیرہ کھیلنے پر مجبور ہوتے ہیں اور تھر میں لوگ پانی کے حصول کےلیے کنویں یا پھر کھلے تالاب ہوتے ہیں، ان کی کوئی حفاظتی دیوار وغیرہ نہیں ہوتی جس کے باعث تھر میں اکثر ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں ،حکومت کو اور ضلعی انتظامیہ کو اس جانب توجہدینے کی سخت ضرورت ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.