ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان، قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کا آزمانے کا فیصلہ: ذرائع

پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ محمد حفیظ اور رومان رئیس کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کئی کھلاڑیوں کو درپیش فٹنس مسائل کے باعث سلیکشن کمیٹی کو کھلاڑیوں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کوویسٹ انڈیز کےخلاف کھلانے کا امکان نہیں ہے جبکہ ان فٹ رومان رئیس کی جگہ عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوگی، فاسٹ باﺅلرمحمد عرفان بھی ٹیم میں واپسی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت کا آغاز کردیا ہے، سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیو ں کی کارکردگی کاجائزہ لے رہی ہے۔ آصف علی، حسین طلعت اور آغا سلمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان پی ایس ایل فائنل کے دوران کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم یکم، 2 اور 4 اپریل کو کراچی میں قومی ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.