ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمت اتنی کم کر دی کہ پاکستانیوں کے دل باغ باغ ہو گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچز یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے جس کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہوجائے گی۔
شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے مقابلے میں اس سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے اور ذرائع کے مطابق اس سیریز کیلئے ٹکٹ 50 فیصد کم قیمت پر ملیں گے۔
شائقین کرکٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچوں کیلئے جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار روپے کے بجائے 500 روپے میں خرید سکیں گے جبکہ سب سے مہنگا 12 ہزار روپے والا ٹکٹ 6 ہزار روپے میں ملے گا۔

اسی طرح 4 ہزار روپے میں فروخت ہونے والا ٹکٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2 ہزار روپے اور 8 ہزار والا صرف 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔تینوں میچز کے ٹکٹ کورئیر کمپنی کی مختلف شاخوں پر دستیاب ہوں گے جبکہ آن لائن بھی خریدے جاسکیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.