Daily Taqat

ویسٹ انڈیز نے مارچ میں پاکستان آنے کی حامی بھر لی

ویسٹ انڈیز نے مارچ کے آخر میں دوریہ پاکستان کیلئے حامی بھر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے حامی بھر لی ہے۔ دبئی

میں پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیریز کے انعقاد پر اتفاق طے پایا۔ ویسٹ انڈیز اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ میچز کا انعقاد لاہور میں ہوگا۔ جبکہ اپریل میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان امریکا میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی کھیلے جانے کا امکان ہے۔ سیریز امریکی شہر فلوریڈا میں کھیلی جائے گی۔ اس حوالے سے تینوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »