پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست کا سامنا

ڈگ بریسویل اور ٹوڈ ایسٹل کی عمدہ بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کر لی اوربریسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کیویز نے 249 رنز کا ہدف 46 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،ٹیم کی جانب سے جارج وورکر 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روس ٹیلر نے ناقابل شکست 49 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی تاہم کرس گیل کی واپسی نے ویسٹ انڈیز کو فائدہ نہیں پہنچایا۔

بدھ کو کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلےویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، تو ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

ٹیم کی جانب سے ایون لیوس 76 اور روومان پاویل 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گیل بیٹنگ کا جادو نہ چلا سکے 22رنز بنا کر چلتے بنے، شائے ہوپ صفر، شیمرون ہٹمائر 29، جیسن محمد 9، کپتان جیسن ہولڈر 8، ایشلے نرس 2 اور بیٹن 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجبکہ ولیمز 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کیوی بولرز کی جانب سے بریسویل نے 4، ایسٹل نے 3 اور کیلم فرگوسن نے 2 وکٹیں لیں۔

جارج وورکر اور کولن منرو نے ٹیم کو 108 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے اس کی جیت کی بنیاد رکھی، کولن منرو 49 اور جارج وورکر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن 38، ٹام لیتھم اور ہنری نیکولس 17، 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ روس ٹیلر نے 49 رنز کی ناقابل شکست رہے ،تاہم کالی آندھی بولرز میں ہولڈر اور نرس نے 2،2 اور ولیمز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.