Latest news

سابق قومی بولر وقار یونس کو سڈنی سے لاہور منتقل ہونے کیلئے پرکشش ماہانہ سیلری کی آفر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور ماضی کے عظیم ٹیسٹ فاسٹ بولر وقار یونس بہت جلد اپنے اہل خانہ کے ساتھ سڈنی سے لاہور منتقل ہوجائیں گے۔ پی سی بی نے وقار یونس کوبیس لاکھ روپے ماہانہ کا پرکشش معاہدہ کیا ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس کو مصباح الحق کی طرح ابھی تک پی ایس یل میں کوچنگ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ وقار یونس گذشتہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹیڈ سے منسلک تھے ان کی موجودگی میں اسلام آباد نے پی ایس ایل ٹائیٹل جیتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق آئندہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی کوچنگ کریں گے۔ وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ سے متعلق ابھی بورڈ سے اجازت نہیں مانگی ہے۔بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو ٹی ٹوئینٹی کوچنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے انہیں پی ایس ایل میں کوچنگ کی اجازت دی گئی ہے اگر وقار یونس یا بورڈ کے کسی اور ملازم نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے لئے درخواست دی تو بورڈ انتظامیہ کیس ٹو کیس فیصلہ کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ آئندہ سال پاکستان نے ستمبر میں ٹی ٹوئینٹی ایشیاء کپ اور اکتوبر میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کھیلنا ہیں 2021میں ایک اور ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ ہوگا چوں کہ مصباح الحق کو کوچنگ کو تجربہ نہیں ہے اس لئے انہیں کوچنگ کا تجربہ دینے کے لئے پی ایس ایل میں کوچنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولروں کے علاوہ قومی اکیڈمی میں کام کریں گے اور ڈومیسٹک میچوں میں بھی جائیں گے قومی سیزن کے دوران وہ نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کریں گے جہاں ان پر قومی اکیڈمی میں مزید کام کیا جائے گا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.