وقار یونس کےسابقہ کھلاڑیوں کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

لاہور : وسیم اکرم اور وقار یونس  اپنے دور عروج میں بڑے بڑے بلے بازوں کو دھول چٹا چکے ہیں اور عمدہ کارکردگی کی بنا پر اپنے نام کو پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔ کرکٹ کی تاریخ میں کچھ ایسے بلے باز بھی گزرے ہیں جو ان باﺅلرز کیلئے خاصی پریشانی کا باعث بنتے تھے اور یہی سوال جب وقار یونس سے پوچھا گیا تو انہوں نے چند ایک بلے بازوں کا نام لیا کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی۔ وقار یونس نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ سابق آسٹریلین کپتان سٹیو واہ ان کے دور میں مشکل ترین بلے بازوں میں سے ایک تھے۔

وقار یونس نے کہا کہ ”کو ئی بھی بلے باز کبھی ٹف ٹائم دے سکتا ہے، برائن لارا خطرناک بلے باز تھا، سچن ٹنڈولکر بھی ان میں سے ایک بہترین بلے باز تھے جبکہ سٹیو واہ تو بہت ہی سخت جان بلے باز تھےمیتھیو ہیڈن بہت اچھے بلے باز تھے، رکی پونٹنگ بہت اچھے بلے باز تھے۔ میرا مطلب ہے کہ اس دور میں بہت سارے بلے باز تھے۔ ہم نے بہت سے اچھے باﺅلرز کے علاوہ بہت سے اچھے بلے باز بھی دیکھے تھے۔“


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.