Daily Taqat

ویرات کوہلی نے پاکستانی شخص کو ایسی دعا دے دی کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کے نئے ریسٹورنٹ بنانے پر نیک تمناﺅں کا اظہار کردیا ۔ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی کپتان نے کہا کہ علیم بھائی میں نے سنا ہے کہ آپ نے ’ڈاس ڈیلائٹو‘کے نام سے نیا ہوٹل بنا یا ہے ،اس کے لیے آپ کو بہت بہت مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں جیسے علیم ڈار نے ایمپائرنگ میں نام بنا یا ہے ،ویسے ہی ان کا ہوٹل بھی نام بنائے ۔بھارتی کپتان نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ علیم ڈار اس ریسٹورنٹ کے ذریعے بہرے بچوں کے لیے سکول بنانا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس ریسٹورنٹ سے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور حاصل کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سب لوگ اس ریسٹورنٹ ضرور جائیں اور میری نیک تمنائیں علیم ڈار کے ساتھ ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »