”یہ ہفتہ ”شرما جی“ کے نام کیونکہ۔“ روہت شرما نے سری لنکا کیخلاف ایسا کارنامہ کر دیا جو اس سے پہلے دنیا کا کوئی بلے نہ کر سکا، تفصیلات جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

یہ ہفتہ تو ”شرماجی“ کے نام ہو گیا کیونکہ پہلے انوشکا شرما کی شادی  نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی تو اب روہت شرما کی طوفانی اننگز سے انٹرنیٹ پر ”طوفان“ آ گیا ہے۔ جی ہاں۔! روہت شرما نے سری لنکا کیخلاف ڈبل سنچری بنا دی ہے اور وہ ون ڈے فارمیٹ میں 3 مرتبہ ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے صرف 115 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور پھر صرف 36 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ ان کی بیٹنگ اس قدر طوفانی تھی کہ سورنگا لکمل کو ایک اوور میں 4 چھکے بھی مارے۔انہوں نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کپتان اور تین مرتبہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.