بھارت کی ساﺅتھ افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 63رنز سے شکست

ساﺅتھ افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں مہان ٹیم نے خود کو وائٹ واش کی شرمندگی سے بچالیا ،کھیل کے چوتھے روزمیں ساﺅتھ افریقہ کی پوری ٹیم 241کے ہدف میں 177پرہی ڈھیر ہوگئی۔
کھیل کے چوتھے روز کا آغاز 17رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ پر شروع کیا تو ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر نے اپنی ٹیم کو 119کا مستحکم آغاز فراہم کیا لیکن ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا ،ساﺅتھ افریقہ کی پوری ٹیم 177رنز پر آﺅٹ ہوگئی ،ان کی اننگ میں آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں شامل نہیں ہوسکے جبکہ ان کی آخری پانچ وکٹیں محض32کے مجموعہ ہی بناپائی۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر 86رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ ہاشم آملہ 52رنز کے ساتھ نمایاں ہیں۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے میچ وننگ کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی ،جبکہ بمرااور اشانت شرما کے حصے دو،دو وکٹیں آئی۔
میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پربھونیش کمارکو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ساﺅتھ افریقہ کے ورنن پھلیندر کو پلئیر آف دی سیریزکے حق دار ٹھہرے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.