Daily Taqat

سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے، مصباح الحق

سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ کے لئے سرفراز احمد ہی کو کپتان برقرار رہنا چاہیے۔ مصباح الحق نے کہا کہ اب اس معاملے پر مزید بحث کی گنجائش نہیں، ایشیا کپ میں شکست سے ٹیم اور کپتان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، گذشتہ ایونٹ میں شکست کے بعد ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ آئی۔

محسن خان اور مکی آرتھر میں غلط فہمی سے متعلق مصباح کا کہنا تھا کہ ان غلط فہمیوں‌ کو اب دور ہو جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان نے کہا  تھا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ میچز کی کپتان کے بوجھ سے آزاد کر دینا چاہیے، اس کے باعث ان کی کارکردگی شدید متاثر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں شکست دے کر پاکستان نے لگا تار گیارہویں سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »