سیکیورٹی کا مسئلہ تو پوری دنیا میں ہے، البتہ کراچی میں سیکیورٹی بہترین ہے، کولن انگرام

ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے بلے باز کولن انگرام نے کہا ہے کہ کراچی آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کولن انگرام نے اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کی بھی تعریف کی۔

کولن انگرام نے کہا کہ پی ایس ایل میں بولنگ اٹیکس بہترین ہیں، دنیاکی دیگر لیگز کے مقابلے میں پی ایس ایل میں لیگ اسپنرز زیادہ سرگرم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کھیل عوام کو قریب لانے کا ذریعہ ہیں۔ سیکیورٹی کا مسئلہ تو پوری دنیا میں ہے، البتہ کراچی میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں۔

کولن انگرام نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند روز میں کراچی میں‌ اچھے مقابلے ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.