حسن علی اور کپتان سرفراز احمد کے تعلقات میں بھی تلخی سامنے آگئی

لاہور: فاسٹ باولر حسن علی اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے جس پر حسن علی نے میدان میں ہی کپتان کے ساتھ ایسا سلوک کردیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آکلینڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں حسن علی اپنا چوتھا اوور کرانے آئے تو انہوں نے پہلی گیند باونسر کرائی اور دوسری گیند پر بین وہیلر نے چوکا مار دیا ۔ لائن اور لینتھ درست نہ ہونے پر کپتان سرفراز احمد بات کرنے کے لیے حسن علی کی جانب گئے تو انہوں نے توجہ نہ دی اور بولنگ کے لیے واپس چلے گئے تاہم اگلی گیند پر پیسر نے 20گیندوں پر 30رنز بنانے والے بین وہیلر کو بولڈ کرنے کے بعد کپتان کی جانب گھور کر دیکھا اور دیگر فیلڈرز کے ساتھ کامیابی کا جشن بھی منایا جبکہ کپتان سرفراز احمد ایک طرف کھڑے دیکھتے رہ گئے۔نجی نیوز چینل جیو سپورٹس کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کسی کی پشت پناہی کے بغیر اس طرح کے کام نہیں ہوتے،سرفراز احمد قومی ٹیم کا کپتان ہے اور حسن علی اس کو لفٹ ہی نہیں کرا رہے،ٹیم پہلے ہی ہاررہی ہے، یہ رویہ قابل قبول نہیں، پیسر کو ایک میچ کے لیے باہر بٹھا دینا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ میچ میں پلاننگ کے حوالے سے ہمارے بھی کپتان یا کھلاڑیوں کے ساتھ اختلافات ہوتے تھے لیکن اسکرین پر اس طرح کا رویہ دکھانا مناسب نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.