تیسرا ٹی20 میچ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی سکواڈ سے باہر ہو گیا

ماونٹ مونگائی  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سٹار باﺅلر حسن علی انجری کے باعث ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے اہم اور فیصلہ کن میچ سے قبل فاسٹ بولر حسن علی اَن فٹ ہوگئے ہیں، جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے حسن علی کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.