پاکستان کےپاس ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں نمبرون بننےکاسنہری موقع

مینوگینوئی : پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابرہوچکی ہے۔کیویز کے خلاف فیصلہ کن معرکے کے لئے شاہین آکلینڈ سے ماؤنٹ مینوگینوئی پہنچ گئے۔

پاکستان کےپاس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنےکا اہم موقع ہے۔ کپتان سرفرازاحمد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن کو ہدف قرار دے دیا۔ پاکستان کو جیتنے اور نمبر ون بننے کے لئے آخری ٹی ٹوئنٹی جیتنا ہوگا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے رنز کے انبار لگائے۔ سیریزمیں واپس آئے۔سرفراز الیون آج سفر کی تھکان اتارے گی۔ ٹیم کل پریکٹس سیشن میں خامیاں سدھارے گی۔ کپتان سرفراز سیریز جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلا نمبر گرین شرٹس کا ہدف ہے۔ کوچ اورکپتان فائنل الیون سے چھیڑچھاڑ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتےہیں۔ٹیم کی فٹنس رپورٹ بھی کافی بہتر ہے۔آخری میچ اتوارکوکھیلاجائےگا۔ میچ پاکستانی وقت کےمطابق 11بجےشروع ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.