قومی ٹیم کو نیا شاہد آفریدی مل گیا۔انڈر 19ورلڈکپ میں منفرد اعزاز

پاکستانی باؤلر کی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شاندار باؤلنگ، مچل سٹارک سے موازنہ کیا جانے لگا ،ساڑھے 6 فٹ کی قامت رکھنے والے شاہین کے بڑے بھائی ریاض آفریدی ٹیسٹ کھیل چکے۔ایک انٹرویو میں شاہین نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی نے انہیں فاسٹ بولر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ میرے پہلے کوچ ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میرا اپنا قدرتی اسٹائل ہے، میں نہیں سمجھتا کہ میرا اور

اسٹارک کا بولنگ ایکشن ایک جیسا ہے، مگر لوگ انٹرنیٹ پر اس طرح کے موازنے کر رہے ہیں، میں کسی کی نقالی کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔شاہین نے اپنے کیریر کا کیا تو ڈیبیو میں ہی آر ایل کیلیے 39 رنز پر 8 وکٹ کی ریکارڈ پرفارمنس پیش کی، انھوں نے یہ کارنامہ قائداعظم ٹرافی میں راولپنڈی سے میچ میں انجام دیا۔شاہین نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو اپنا آئیڈیل قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ کہ وسیم بھائی سے میری ابھی حال ہی میں آسٹریلیا میں ملاقات ہوئی، انھوں نے مجھے چند بہت اچھی ٹپس دیں اور بتایا کہ جب پلان ’ اے ‘ کام نہ کرے تو کس طرح ’ بی ‘کا استعمال کیا جاتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.