قومی ٹیم کے کپتان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کے شعبے میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ نیو زی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں سرفرا ز احمد فہیم اشرف کا کروایا باؤنسر تھامنے میں ناکام رہے اور مخالف ٹیم کو بائی کے 4رنز دیدیئے ۔ یہ 2016 ءکے

بعد 23ٹی ٹونٹی میچز میں پہلا موقع تھا جب سرفرازاحمدنے بائی کا کوئی رن دیا جبکہ2572گیندوں پریہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے بائی کا چوکا اپنے کھاتے میںد ر ج کروایا ، سرفرا ز احمد لگاتا ر زیادہ میچز میں بائی کا رن نہ دینے والے وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے لگاتار 22میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ، اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے دنیش رامدین مسلسل17ٹی ٹونٹی اور سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم نے لگاتار16میچز میں بائی کا کوئی رن نہیں دیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.