جوہانسبرگ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پروٹیز کو 241کا ہدف

جوہانسبرگ : بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والا جوہانسبرگ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، جب کہ تیسرے دن جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز بنالئے تھے اور اسے فتح کے لئے مزید 224رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 247 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، بٹیم کی جانب سے رہانے 48، کوہلی41اور بھونیشور کمار33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ فلینڈر، مورکل اور ربادا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں

میچ کی پہلی اننگز میں بھارت کے 187 کے جواب میں جنوبی افریقا نے 194 رنز بنائے تھے اور اس طرح جنوبی افریقا کو 241 رنز کا ہدف ملا۔

میچ وکٹ خراب ہونے کے سبب جلد ہی وقت سے قبل ختم کردیا گیا، جب بھارتی پیسر بمراہ کی شارٹ پچ گیند پروٹیز اوپنر ایلجر کے ہیلمٹ پر جالگی تھی۔خراب پیچ ہونے کے باوجود دونوں ٹیموں نے چوتھے دن کھیل جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.