بھارتی ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں آسڑیلیا تیسرے نمبرپررہی

بھارتی ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہےجبکہ آسٹریلوی ٹیم ایشیز میں جیت کے بعد ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئی اور انگلش ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

ادھر پروٹیز پیسر کاگیسوربادا ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ دنیا کے نمبر ایک بولر بن گئے، انہوں نے جیمز اینڈرسن سے ٹاپ پوزیشن چھین لی جبکہ ورنن فلینڈر 6 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو کر چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بیٹسمینوں میں اسٹیون اسمتھ کی حکمرانی برقرار ہے، شان مارش ٹاپ 20 میں شامل ہو گئےجبکہ کوہلی، پوجارا اور ہاشم آملہ کی تنزلی ہوئی تاہم اظہر علی 2 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آ گئےہیں اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.