Daily Taqat

بھارتی کرکٹ ٹیم رواں سال پاکستان کا دورہ کرے گی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور صدر پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوی ایشن راشد لطیف کے اعلان کیا ہے کہ پی سی بی کی منظوری سے رواں سال نومبر میں چار ملکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔ بھارت، افغانستان اور بنگلادیش نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جب کہ ایونٹ کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔

راشد لطیف کا مزید کا کہنا تھا کہ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی سیریز بھی کھیلے گی۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ 13 فروری سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »