فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اپنے ورلڈ ٹورکے سلسلے میں پاکستان کابھی دورہ کرے گی

لاہور: کھیل کی دنیا میں پاکستان فٹ بال کے کھیل میں تو کو ئی مقام نہ بنا سکالیکن فٹبال کی عالمی تنظیم نے پاکستانیوں کو عالمی مقابلے میں شریک کرنے اور کھیل کی جانب ان کی توجہ حاصل کرنے کے لئے روس میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ2018کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کروائی جائے گی۔ستمبر2017میں فیفاورلڈ کپ کی ٹرافی کا شروع ہونے والا ورلڈ ٹور دسمبر تک روس میں رہنے کے بعد اب دنیا بھر میں پھیل گیا ہے جہاں وہ دنیا کے چھ خطوں کے پچاس سے زائد ممالک میں جائے ،اس سفر کا اختتام مئی میں روس پہنچ کر ہوگا۔فیفا ورلڈ کپ اپنے ورلڈ ٹور کے سلسلے میں سب سے پہلے بائیس جنوری کو لند ن جائے گی اور تین فروری کوپاکستان کے دل لاہور میں آئے گی ۔
لاہور اب کرکٹ کی میزبانی کے بعد عالمی سطح پر بھر پور پذیرائی حاصل کرنے والے کھیل فٹ بال کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کرے گا۔
واضح رہے کہ فٹ بال میں پاکستان پچھلے کئی برسوں سے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے قاصر ہے اس کی وجہ ملک میں سرکاری مداخلت اور فیڈریشن میں دھڑے بندی ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.