Daily Taqat

مشہور کرکٹر کے بیٹے آسٹریلوی ٹیم میں شامل

لیجنڈری لیگ سپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر پاکستان کرکٹ بورڈ سے مایوس ہوگئے ، آسٹریلیوی شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق لیگ سپنر عبدالقارکے بیٹے عثمان قادر نے پاکستان اے اور انڈر 19میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل نمائندگی کا موقع ملنے کے بعد اب آسٹریلیا

چلے گئے ہیں جہا ں انہوں نے اب آسٹریلیا کی شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر آسٹریلوی شرٹ پہن کر ایک تصویر اپ لوڈ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ 2020ءمیں آسٹریلیاکی نمائندگی کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور اس کے لیے پوری جان لگا دیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »