فائنل میں جانے کی جنگ، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ٹاکرا ہو گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایونٹ میں رہنے کیلئے ایک اور موقع ملے گا اور دوسرے کوالیفائنگ میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ دوسرا کوالیفائنگ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 20 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور کامیاب ہونے والی ٹیم پہلے کوالیفائنگ کی ناکام ٹیم سے 21 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.