Daily Taqat

شاہینوں کی 4 روزہ پریکٹس ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے فتح

نارتھمپٹن شائر کے خلاف 4 روزہ ٹور میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے فتح کے لئے درکار 133 رنز کا ہدف 27 اوورز میں 1۔ وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔ اظہر علی 10 کے انفرادی اسکور پر رن آو¿ٹ ہوئے

اس کے بعد امام الحق نے 59 اور حارث سہیل نے 55 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلیں۔ اس سے قبل میزبان الیون دوسری اننگز میں 301 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ روب نیوٹن 118 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، آر ویسکون سیلوز 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، محمد عباس اور شاداب خان نے 4،4 جب کہ راحت علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ نارتھمپٹن شائر کے 259 رنز پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 428 رنز اسکور کیے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »