دورہ نیوزی لینڈ کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس میں عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ چیف سلیکٹر کے مطابق آل راؤنڈر عماد وسیم گھنٹے کی انجری کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اس لیے ان کی جگہ محمد نواز کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے انجری کے باعث باہر ہونے والے اظہر علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ جنید خان کو ڈاکٹرز نے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اس لیے ان کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم سے کہا ہے کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، فخر زمان، بابر اعظم اور امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف شامل ہیں۔یاد رہے کہ قومی ٹیم تین روزہ مختصر کیمپ کے بعد 27 دسمبر کو لاہور سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہو گی جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، دورے کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری سے ہو گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.