ایشزسیریز،چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر244رنز بنالئے۔

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام تک آسٹریلیا نے 3وکٹوں کے نقصان پر244رنز بنا لئے کریز پر اس وقت کپتان سٹیو سمتھ65اور شان مارش31رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ایشز سیریز کے سلسلے میں چوتھے ٹیسٹ میچ کا آغاز ملبورن کے تاریخی گراﺅنڈ سے ہوا جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا توکیمرون بنکرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگ کا آغاز کیا تودونوں نے اپنی ٹیم کو122رنز کامضبوط آغاز فراہم کیا ، بنکرافٹ 26رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ان کے بعدڈیوڈ وارنر103رنز بناکر جمیز اینڈرسن کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،عثما ن خواجہ نے 17رنز بنائے ۔دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر244رنز بنالئے۔
پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.