ٹیم پہلے اپنا دورہ کر لے بعد میں دیکھ لیں گے قصور وار کون ہے,انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں مگر اس کو شکست کا جواز بنانا درست نہیں ہے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں مگر اس کو جواز بنانا درست نہیں تاہم سیریز کے دوارن کوئی بیان دے کر کھلاڑیوں کا مورال مزید نہیں گراناچاہتا۔چیف سلیکٹر سے جب صحافی نے شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کا سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ سیریز ختم ہونے دیں پھر ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال دینا۔انہوں نے کہا کہ ماننا پڑے گا کہ ٹیم برا کھیلی ہے اور اس حوالے سے کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے پوچھیں گے۔
واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے ابتدائی 3 میچز میں شکست سے دوچار ہوکر سیریز گنوا چکی ہے۔پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالےلے سے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی باونسی وکٹوں کی وجہ سے پاکستانی بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.