زلمی سکول لیگ ،3رنز کے عوض 9وکٹیں،پشاور نے بنوں کو45تک محدود کرکے کامیابی سمیٹ لی

ٹی ٹوئنٹی زلمی سکول لیگ  میں پشاور بلیوز نے بنوں ییلوز کو143رنز سے ہرادیا،پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے
مقررہ اوورز میں188رنز بنائے، جس کے جواب میں بنو ں کی پوری ٹیم45رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔پشاور بلیوز نے ٹاس جیت کر پہلے کھلینے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 188رنز بنائے جس میں ان کی ٹیم کے نائب کپتان عبداللہ کے 32گیندوں پر 49رنز قابل ذکر ہیں،ہدف کے تعاقب میں بنوں ییلوز کی پوری ٹیم محض45رنز پر ہی ڈھیرہوگئی ان کی بیٹنگ کی تباہی جمال نے اڑائی ،جس نے 3رنز کے عوض9وکٹیں حاصل کی۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.