سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

پی ایس ایل تھری کی ٹیم لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے خلاف سپر اوور میں کامیابی دلوانے والے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر مشکوک قرار دیدیا گیا ہے۔ویسٹ انڈین سپنر کا باؤلنگ ایکشن پاکستان سپر

لیگ میں لاہور اور کوئٹہ کے درمیان میچ میں امپائر نے مشکوک قرار دیا جس کے بعد سنیل نارائن کو وارننگ لسٹ میں رکھ دیا گیا ہے۔وارننگ لسٹ میں نام آنے کے باوجود سنیل نارائن پی ایس ایل کے آخری میچ میں باؤلنگ کراسکیں گے جو کہ لاہور قلندرز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گی۔چونکہ پی ایس ایل میں بھی مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کے قوانین لاگو ہوتے ہیں لہٰذا اگر وارننگ لسٹ میں موجود کسی کھلاڑی کا باؤلنگ ایکشن دوبارہ مشکوک قرار پاتا ہے تو وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں باؤلنگ نہیں کرسکے گا۔البتہ مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے باؤلنگ سے معطل کھلاڑی بطور بیٹسمین ٹیم میں کھیل سکتا ہے لیکن اسے باؤلنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کے بعد میچ آفیشلز کی جانب سے سنیل نارائن کے مشکوک باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ اب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو بھیجی جائے گی اور سنیل نارائن کو مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے طے کردہ عمل سے گزرنا ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.