سابق کپتان کے ناقابل شکست 244 رنز،انگلینڈ کیمیلبور ن ٹیسٹ پر پوزیشن مضبوط

مایہ ناز اوپننگ بلے باز اور سابق کپتان ایلسڑ کک کی ناقابل شکست 244 رنز کی بدولت انگلینڈ نے میلبور ن ٹیسٹ پر پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے میچ کے تیسرے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 491 رنز بناکر آسٹریلیا کے خلاف 164 رنز کی برتری حاصل کرلی۔میلبور ن کرکٹ گراونڈ میں جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگ 192 رنز 2 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ایلسٹرکک 104 اور جو روٹ 49 رنز پر کھیل رہے تھے۔کپتان جو روٹ انگلینڈ کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 61 رنز بناکر کیومنز کی گیند پر نیتھن لایون کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ سے اوپننگ بلے باز کک نے اپنی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔روٹ کے آوٹ ہونے کے بعد کوئی بھی مڈل آرڈر بلے باز زیادہ دیر تک کک کا ساتھ نہ دے سکا اور ڈیوڈ ملان 14، جونی بیئراسٹو 22، معین علی 20، کرس ووکس 22 اور تام کوران چار رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔373 رنز پر آٹھ وکٹوں سے محروم ہونے کے بعد انگلینڈ کی ایشز میں پہلی مرتبہ بڑی برتری لینے کا خواب ایک مرتبہ پھر چکنا چور ہوتا نظر آ رہا تھا لیکن اس موقع پر ایلسٹر کک کے ساتھ سٹورٹ براڈ آسٹریلین باولرز کے خلاف ڈٹ گئے۔دونوں نے نویں وکٹ کیلئے پورے 100 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو سیریز میں پہلی مرتبہ مضبوط مقام تک پہنچا دیا، براڈ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 56 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے۔میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے آسٹریلیا کی پہلی انگز کے اسکور 327 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 491 رنز بنا کر اس کے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی اور 164 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔ایلسٹر کک نے پورے دن شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری مکمل کی،وہ 27 چوکوں کی مدد سے 244 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل وڈ، نیتھن لایون اور کیومنز نے 3,3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.