اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

اسپاٹ فکسنگ کیس؛ عمر اکمل کی سزا 3سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کردی گئی

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی سزا 3سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کردی گئی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں 3 سالہ پابندی کے خلاف ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی اپیل کا محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں پی سی بی کے آزادانہ ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے 17 روز پہلے سماعت کے بعد محفوظ کیے گئے فیصلے سے دونوں فریقین کو آگاہ کیا۔ جس کے مطابق عمر اکمل کی سزا میں ڈیرھ سال کمی کردی گئی ہے۔ وہ ان 19 اگست 2021 کے بعد سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کے آغاز سے پہلے دو مختلف واقعات میں عمر اکمل نے مشکوک لوگوں سے ملاقات کی تھی تاہم اس بارے میں ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ جس پر لیگ شروع ہونے سے ایک روز پہلے 20 فروری کو انہیں فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ لیگ کے بعد پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 3 سال پابندی کی سزا سنائی تھی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے بند ہیں.