Daily Taqat

جنوبی افریقہ اورزمبابوے کا ٹاکراآج پورٹ الیزبیتھ میں ہوگا

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان تاریخ کا پہلا 4 روزہ کرکٹ ٹیسٹ آج سے پورٹ الیزبیتھ میں کھیلا جائے گا۔ جوکہ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا اور گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پروٹیز کے چیمپئن بیٹسمین ابراہم ڈیویلیئرز کا کم بیک ٹیسٹ ہوگا، البتہ کپتان فاف ڈوپلیسی کی وائرل انفیکشن کی وجہ سے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 4 روزہ ٹیسٹ میچ کے لیے نئی کنڈیشنز کا اعلان کردیا ہے، میچ میں دن بھر میں 90 کے بجائے 98 اوورز پھینکے جائیں گے اور اسی طرح 150 رنز کی برتری دوسری ٹیم کو فالو آن کرانے کے لئے کافی ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »