Daily Taqat

ساﺅتھ افریقہ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5وکٹوں سے شکست

ساﺅتھ افریقہ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 5وکٹوں  سے شکست دے کر 6ایک روزہ میچزکی سیریز میں واپسی کر لی ،تاہم مہمان ٹیم کو اس میں 3-1کی واضح برتری حاصل ہے۔
بارش سے متاثرہ کھیل میں ساﺅتھ افریقہ کوجیتنے کے لئے 28اوورز میں202رنز کا ہدف دیا گیا،ساﺅتھ افریقہ نے مقررہ ہدف 25.3اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا ،ان کی اننگ میں ڈیوڈ ملر39ہینیرچ کلسین 43ہاشم آملہ 33اور اے بی ڈویلیز 26رنز بناکر نمایاں ہیں۔
اس سے قبل بھارت نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 289رنز بنائے تھے ان کی اننگ میں شیکھر دھون 109،کپتان ویرات کوہلی 75اور ایم ایس دھونی کے ناقابل شکست 42رنز نمایاں ہیں ۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے کگیسو رابدا اور لنگی نگیدی نے 2,2وکٹیں حاصل کی۔
سیریز کا پانچوا ں میچ پورٹ ایلزبتھ میں 13فروری کو کھیلا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »