سری لنکن باﺅلرزکی دھرم شالا میں تباہ کن باﺅلنگ بھارتی سورمے لڑکھڑا گئے

دھرم شالا: سری لنکن باﺅلرزکی دھرم شالا میں ”بمباری“ کرتے ہوئے بھارتی ”سورماﺅں“ کے پرچخے اڑا دئیے ہیں اور صرف 35 کے مجموعی سکور پر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھا دیا ۔تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو لنکن باﺅلرز بھارتی بلے بازوں پر ”بجلی“ بن کر ٹوٹ پڑے اور ایسی طوفانی باﺅلنگ کی کہ بھارتی سورما تمام حربے بھول گئے۔ بھارت کے 7 بلے باز صرف 35 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے جن میں سے 5 بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔

کپتان روہت شرما نے 2، شیکھر دھون نے 0، شریاس آئیر نے 0، دنیش کارتھک نے 0، منیش پانڈے نے 2، ہردیک پانڈیا نے 10 رنز بنائے جبکہ بھوینشور کمار بغیر کوئی رنز بئائے پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے سورنگا لکمل نے طوفانی باﺅلنگ کرتے ہوئے4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نووان پرادیپ نے 2 اور اینجلو میتھیوز نے ایک کھلاڑی کوآﺅٹ کیا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.