نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھےمیچ میں شعیب ملک سرپرگیند لگنے سے شدیدزخمی

ہیملٹن:  شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔ہیملٹن کے سیڈون پارک میں کھیلے جارہے میچ کے دوران 32ویں اوور میں شعیب ملک نے لیفٹ آرم سپنر مچل سنیز کی گیند کو کورکی جانب کھیل کر رن لینے کی کوشش کی تاہم نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود کھلاڑی محمد حفیظ نے انہیں واپس بھیج دیا ،شعیب ملک نے واپس مڑ کر کریز پر جیسے ہی بلا رکھا تو کورز سے آنے والی تھر سیدھا ان کے سر سے ٹکرا کر باﺅنڈری پار چلی گئی جس کے باعث وہ فوری طور پر زمین پر گر گئے ۔شعیب ملک کو سخت تکلیف کے عالم میں زمین پر گرا دیکھ کر دونوں ٹیموں کے میڈ یکل عملے کی دوڑیں لگ گئیں جنہوں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی مگر صرف 6رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.