شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے

نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والے شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ ذرائع کے مطابق آل راﺅنڈر سر پر گیند لگنے سے زیادہ زخمی تو نہیں ہوئے لیکن وہ مکمل فٹ نہیں ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک چوتھے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ فیلڈنگ پر بھی نہیں آئے تھے۔قومی آل راﺅنڈر پہلے سے بہتر ہیں اور اس بابت انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بھی بتایا لیکن ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ میزبان ٹیم کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.