Daily Taqat

شعیب ملک نے ایک روزہ کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ سینیئر بلے باز شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ آل راونڈر شعیب ملک نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ

ورلڈ کپ 2019 ان کا آخری عالمی مقابلہ ہو گا۔ سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ 2020 ورلڈ کپ تک جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب شعیب ملک نے کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ کر لیا۔ شعیب ملککیربیئن پریمیئر لیگ میں 5 برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔ آل راؤنڈر نے رواں سیزن کے لئے نئی فرنچائز سے معاہدہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »