شعیب ملک نےدعاکی درخواست کردی

ہیملٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہاہےکہ چوتھے ون ڈےمیں میں سرپرگیندلگنےکےبعدوہ ٹھیک ہیں۔ انھوں نے اپنے پرستاروں سے دعاکامطالبہ کیا۔

ہیملٹن میں کھیلےگئےچوتھےون ڈےمیچ میں شعیب ملک سرپرگیند لگنےسےزخمی ہوگئےتھےاور نیوزی لینڈ کی اننگ میں فیلڈنگ کےلیے میدان میں نہیں آئے۔

پاکستان کی اننگ کے 32 ویں اوور میں شعیب ملک اور محمد حفیظ بیٹنگ کررہے تھے جب رن لیتے ہوئے فیلڈر کی تھرو شعیب ملک کے سرکے پچھلے حصےپرلگی۔

شعیب ملک گیندلگتے ہی زمین پر گرگئے۔ اس دوران وہ شدید تکلیف میں تھے۔ ٹیم کے فزیو نے فوری طورپر شعیب ملک کوگراؤنڈ میں ہی طبی امداد فراہم کی۔  شعیب ملک ہیلمٹ کے بغیر ہی بیٹنگ کےلیے موجود تھے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کی جانب سے اسپنر بالنگ کررہے تھے

شعیب ملک نے طبی امداد کے بعد اپنی بیٹنگ جاری رکھی مگر وہ تین گیندوں بعد 6 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔

ڈریسنگ روم میں بھی شعیب ملک کا دوبارہ طبی معائنہ کیاگیا اور احتیاطا شعیب ملک کو فیلڈنگ کےلیے نہ جانے کامشورہ دیاگیا۔ٹیم کے فزیونےبتایاتھاکہ شعیب ملک کی طبیعت بہتر ہے۔

شعیب ملک نے بدھ کو ٹویٹ کرتےہوئے بتایاکہ میں بہتر محسوس کررہاہوں۔ انھوں نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ جو گیند مجھے لگی تھی اس کی حالت خراب ہے۔

انھوں نے اپنے پرستاروں کومخاطب کرتےہوئے کہاکہ آپ کی دعاؤں اورنیک خواہشات اور پیغامات کاشکریہ۔ انھوں نے پرستاروں سے دعاؤں کی درخواست کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.