Latest news

سابق قومی فاسٹ بولرشعیب اختر کا گھٹنے کے آپریشن کے بعد اپنے مداحوں کو پیغام

راولپنڈی :  سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہو گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے وڈیو پیغام بھی جاری کیا۔آپریشن کے بعد کمرے میں منتقل ہونے کے بعد شعیب اختر نے کہا کہ ان کا آپریشن بالکل صحیح اور کامیاب ہوا ہے، تھوڑی تکلیف محسوس کررہا ہوں، جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اس بار انہیں مکمل طور پر چلنے میں 2 سے 3 ہفتے لگیں گے۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.