Daily Taqat

شعیب اختر نے اپنی تیز ترین گیند کا ریکارڈ ٹوٹنے کا المیہ سنا دیا

دنیائے کرکٹ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہے اور اب انہوں نے اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے اس بائولر کا نام بھی بتا دیا ہے جو ان کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔ شعیب اختر نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد سے متعلق کہا ہے کہ یہ بائولر ایسا ہے جو ان کا کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ۔ سلمان ارشاد سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ اب تک 92 میل فی گھنٹہ کیرفتار سے گیند کروا چکے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر سلمان ارشاد 92میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ابھی گیند کرا رہے ہیں تو کل 97میل فی گھنٹہ کی رفتاراور پھر 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کا ریکارڈ اگر کوئی کشمیری توڑے تو یہ ان کیلئے خوشی کی بات ہو گی ۔ اس موقع پر شعیب اختر نے سلمان ارشاد کی ٹریننگ خود کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »