شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو ٹی20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

لاہور : پاکستان سابق مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ پاکستانی ٹیم صرف ٹی 20 فارمیٹ کی ٹیم ہی نہ بن کر رہ جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سیریز تو جیت گئے ہیں اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے لیکن مجھے ڈر لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم 20 فارمیٹ کی ٹیم ہی نہ بن جائے کیونکہ جس طرح انہوں نے ون ڈے سیریز میں کارکردگی دکھائی ہے وہ انتہائی قابل تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ٹیسٹ میچ کون سے کھلاڑی کھیلیں گے اور ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے کون سے کھلاڑی چاہئیں جبکہ ٹی 20 کون کون کھیلے گا۔ لیکن چونکہ ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں ہیں، شائد اس لئے ہی گزارہ کیا جا رہا ہے مگر اب یہ کرنا پڑے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.