شاہد آفريدی بنگلاديش ميں بھی کرونا متاثرين کی مدد کرنے سامنے آگئے ہیں۔ بنگلادیشی کرکٹر مشفق الرحیم کا بیٹ 20 ہزار ڈالرز ميں خرید لیا۔مشفق الرحیم نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کورونا مثاثرین پر خرچ کريں گے۔
Thanks for your support brother ✊✊✊ pic.twitter.com/QeLiJBx0nY
— Mushfiqur Rahim (@mushfiqur15) May 15, 2020
شاہد آفريدی نے بنگلاديشی وکٹ کيپر کو پيغام ميں کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔
نيلامی کےلئے پيش کئے جانے والے بیٹ سے مشفق نے 2013 کے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف ڈبل سنچری بنائی تھی۔ سپورٹ کرنے پر مشفق الرحيم نے شاہد آفريدی کا شکريہ ادا کيا ہے